سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ ،یم سی سی بھی میدان میں آگیا

ارد وورلڈ کینیڈ(ویب نیوز )بنگلا دیش کے خلاف شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں

 

پاکستان کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر Marylebone Cricket Club (ایم سی سی) نے بیان جاری کر دیا۔ایم سی سی کے مطابق سلمان علی آغا قوانین کے مطابق واضح طور پر رن آؤٹ تھے کیونکہ وہ کریز سے باہر تھے اور اس وقت گیند کھیل میں موجود تھی۔ایم سی سی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی بیٹر کو فیلڈنگ سائیڈ کی اجازت کے بغیر گیند اٹھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ایم سی سی نے مزید وضاحت کی کہ کھلاڑیوں کے درمیان ٹکراؤ ہونے سے گیند خود بخود ڈیڈ نہیں ہو جاتی اس لیے کھیل جاری سمجھا جاتا ہے۔ایم سی سی نے یہ بھی کہا کہ اسپرٹ آف کرکٹ کے تحت بنگلا دیش اپیل واپس لے سکتی تھی تاہم قوانین کے مطابق آن فیلڈ امپائرز کے پاس سلمان آغا کو آؤٹ دینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں تھا۔
یاد رہے کہ ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ کے دوران بنگلا دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے سلمان علی آغا کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کردیا تھا جس پر پاکستانی بیٹر نے میدان میں سخت ردعمل دیا تھا۔بنگلا دیش کے خلاف 39 ویں اوور میں سلمان علی آغا 62 گیندوں پر 64 رنز بنا کر کھیل رہے تھے جب محمد رضوان نے گیند سیدھی بولر کی جانب کھیلی، اس دوران آغا کریز سے باہر تھے اور بولر کو گیند دینا چاہی مگر مہدی حسن اسپورٹس مین اسپرٹ بھول گئے اور فوراً گیند اٹھا کر وکٹوں پر دے ماری۔پویلین لوٹتے ہوئے سلمان علی آغا نے شدید غصے کا اظہار کیا جس پر بنگلا دیشی وکٹ کیپر لٹن داس بھی ناراض دکھائی دیے لیکن محمد رضوان ، امپائر اور ساتھی کھلاڑیوں نے اُنہیں سمجھا بجھا کر اُن کا غصہ ٹھنڈا واضح رہے کہ سلمان علی آغا کو اپنے اس جارحانہ انداز پر آئی سی سی کی جانب سے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ اور میچ فیس کا 50 فیصد جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں