90
‘ٹائیگربھارت میں 12 نومبر کو دیوالی کے موقع پر اور اس سے ایک دن پہلے ہفتہ کو بیرون ملک ریلیز کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق عمان اور قطر کے حکام نے فلم کے مواد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور فلم کی اجازت دینے سے متعلق ان کا حتمی فیصلہ ابھی سامنے آنا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کو ’ٹائیگر 3‘ میں پاکستان اور بھارت کی جانب سے کیے گئے مناظر پر تحفظات ہیں اور اگر وہ مطمئن ہوئے تو فلم کی ریلیز کی اجازت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کلین چٹ مل چکی ہے اور اسے معمول کے مطابق وہاں ریلیز کیا جائے گا۔