40
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاکستان نے اسرائیلی فوج کے صمود فلوٹیلا پر حملے کو سخت الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ فلوٹیلا پر 44 ممالک کے انسانی ہمدرد کارکن سوار ہیں اور اسرائیلی فوج کی جانب سے حراست میں لیے گئے تمام افراد کی سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کارکنان کا واحد مقصد مظلوم فلسطینی عوام تک امداد پہنچانا تھا جسے جرم بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ظلم و جبر کا خاتمہ ہونا چاہیے اور امن کو موقع ملنا چاہیے۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانے والی امداد ہر حال میں فلسطینی عوام تک پہنچنی چاہیے۔