وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے حکم پر صنم جاوید کے مبینہ اغوا کی ایف آئی آر درج

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیراعلیٰ کے ترجمان نے بتایا کہ صنم جاوید کے مبینہ اغوا کے واقعے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ ایف آئی آر ایڈووکیٹ حرا بابر، دختر محمد بابر شعیب کی مدعیت میں تھانہ شرقی پشاور میں درج کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور صنم جاوید کے اغوا میں ملوث نامعلوم افراد کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ خیبرپختونخوا حکومت صنم جاوید کو مکمل انصاف دلانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اور صوبے میں انصاف، قانون اور عزتِ نفس کی حفاظت صرف نعروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے یقینی بنائی جا رہی ہے۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ صنم جاوید کو پشاور کے سول آفیسر میس کینٹ کے قریب سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔