آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی قانون سازی کو منسوخ کیا جائے، ثناء اللہ کا مشورہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی قانون سازی کو منسوخ کردیا جائے

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے تجویز دیتے ہوئےکہا کہ عدلیہ جیسے نظام کے ذریعے سب سے سینئر افسر کو اگلا آرمی چیف مقرر کیا جائے۔

نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کو کرنا ہے اور وہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے یہ فیصلہ آئندہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی قانون سازی کو منسوخ کیا جائے
کیونکہ یہ آئندہ بھی ہر آرمی چیف کو پریشان کرتا رہے گا۔

معروف صحافی ارشد شریف قتل کیس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے جانے سے قبل ارشد شریف سے بات کی تھی
ان کا پاکستان چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ارشد کی مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی۔
وزیر داخلہ نے مقتول ارشد شریف پر تشدد کی رپورٹس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ارشد شریف پر تشدد کی نشاندہی ہوتی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ جس جگہ انہیں قتل کیا گیا وہاں پولیس کی ناکہ بندی نہیں تھی۔

رانا ثناء اللہ نے کینیا پولیس کے اس دعوے کو بھی مسترد کر دیا کہ ارشد شریف کے قتل کے دن ایک گاڑی لاپتہ ہو گئی تھی۔

علاوہ ازیں وزیر داخلہ نے وقار اور خرم سمیت ارشد شریف کے ساتھیوں پر شک کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر طنز کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان جھوٹی ایف آئی آر کے لیے یہ تماشا بنا رہے ہیں
کیا حملے کی ایف آئی آر درج کرنا سپریم کورٹ کا کام ہے؟

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca