ثانیہ مرزا ٹینس کو الوداع کتہے آبدیدہ ہو گئیں

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ٹینس کو الوداع کہتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔ ثانیہ مرزا اپنے پارٹنر روہن بوپنا کے ساتھ آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں ہار گئیں، ہندوستانی جوڑی کو فائنل میں برازیلین جوڑی سے 6-7، 2-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

  ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان 

میچ کے اختتام پر گفتگو کے دوران ثانیہ مرزا کی آنکھوں میں آنسو آگئے ۔گفتگو کے دوران ثانیہ مرزا نے رک کر اپنی آنکھوں سے آنسو پونچھتے ہوئے کہا کہ میرے پروفیشنل کیرئیر کا آغاز میلبورن سے ہوا، میں اپنے کیرئیر کے خاتمے کے لیے اس سے بہتر میدان کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آئندہ ماہ دبئی میں ہونے والے ایونٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com