لندن میں مسلم لیگ ن کے اجلاس میں نواز شریف اور شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مریم نواز بھی موجود تھیں۔
شرکاء سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ 2017 کے ہنسنے والے پاکستان کو ایک سازش کے تحت تباہی کے دہانے پر لایا گیا اور پاکستان پر کھلنڈروں کا ٹولہ مسلط کیا گیا۔
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جب تک اس سازش میں ملوث تمام کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جائے گا، پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔
ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، نواز شریف نے مشورہ کے لیے بلایا ہے۔