183
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے خواجہ طارق کے ساتھ ان کی مبینہ آڈیو لیک کو رازداری کے حق کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
ثاقب نثار نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ طارق رحیم سے نجی گفتگو ہوئی ہے، دو لوگوں کی گفتگو کو اس طرح نشر کرنا پرائیویسی کے حق کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک
انہوں نے کہا کہ میں نے کون سا کشمیر بیچا ہے اور کون سا پاکستان کا سودا کیا ہے، مجھے یاد نہیں کہ خواجہ طارق رحیم سے کس کیس اور کب بات ہوئی۔سابق چیف جسٹس نے کہا کہ آڈیو لیک چوری کی جائیداد ہے، جائیداد چوری کرنا اور بیچنا ملعون لوگوں کا کام ہے۔