سارہ قتل کیس،سالیسٹر جنرل کا ملزم کی سزا بڑھانےکیلئے اپیل کورٹ سے رجوع

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سالیسٹر جنرل نے سارہ شریف کے قاتل کے والد عرفان شریف کی سزا میں اضافے کے لیے اپیل کورٹ سے رجوع کیا ہے۔سالیسٹر جنرل کا کہنا ہے کہ سارہ شریف کو ناقابل تصور درد، غم اور اضطراب سے گزرنا پڑا اور عرفان شریف کو غیر معمولی طور پر نرم سزا سنائی گئی۔عدالت نے عرفان شریف کو کم از کم 40 سال اور ان کی سوتیلی ماں کو کم از کم 33 سال قید کی سزا سنائی۔اپیل کورٹ اب فیصلہ کرے گی کہ سزا میں اضافہ کیا جائے یا نہیں۔
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ سارہ کی لاش ملنے سے چند گھنٹے قبل سارہ کے والد، چچا اور سوتیلی ماں پاکستان روانہ ہو گئے تھے۔. سارہ کے والد نے اس معاملے کی اطلاع پاکستان کے ایمرجنسی نمبر کو دی تھی۔برطانیہ نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا۔. تینوں کو ایک ماہ بعد برطانیہ واپسی پر حراست میں لے لیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔