سارہ قتل،قاتل والدین کی سز ا میں کمی کی اپیل مسترد

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز) لندن کی عدالت نے 10 سالہ بچی سارہ شریف کو قتل کرنے والے والدین کی سزا کو کم کرنے کی اپیل مسترد کر دی ہے۔

تین ججوں نے رائل کورٹ آف جسٹس میں سزاؤں میں کمی کی اپیل کی سماعت کی۔تاہم عدالت نے سارہ شریف کے قاتل والدین کی سزا کم کرنے کی اپیل مسترد کر دی۔واضح رہے کہ 10 اگست 2023 کو ووکنگ میں 10 سالہ سارہ شریف کی لاش گھر سے ملی تھی۔برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ سارہ کی لاش ملنے سے چند گھنٹے قبل سارہ کے والد، چچا اور سوتیلی ماں پاکستان روانہ ہو گئے تھے۔. سارہ کے والد نے اس معاملے کی اطلاع پاکستان کے ایمرجنسی نمبر کو دی تھی۔برطانیہ نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا۔. تینوں کو طیارے میں اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ ایک ماہ بعد برطانیہ واپس آئے۔عدالتی سماعت کے دوران متاثرہ کے والد عرفان شریف نے سارہ کے زخموں کی ذمہ داری قبول کی۔. عرفان شریف نے سارہ کو میٹل راڈ، کرکٹ بیٹ اور موبائل فون سے مارنے کا اعتراف بھی کیا۔.
دسمبر میں ایک برطانوی عدالت نے مقتول کے والد عرفان اور سوتیلی ماں بینش بتول کو 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔