سردارلطیف کھوسہ کاتحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ

سردار لطیف کھوسہ نے نجی ٹی وی میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں,جس کا وہ  اعلان پریس کانفرنس کے دوران کریں گے.

سردار لطیف کھوسہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے. جس پر انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مجھ سے طویل عرصے تک پارٹی میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے، میں نے اس سلسلے میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے مشورہ کیا جس کے بعد میں نے فیصلہ کیاکہ میں پارٹی جوائن کروں

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے یا ان کے بیٹے الیکشن میں حصہ لیں گے.

سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات میں بیوروکریسی کی خدمات کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرنے کے حوالے سے, سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں مبارکباد دیتا ہوں کہ آج انتخابات کے حوالے سے تمام الجھنیں ختم ہو چکی

انہوں نے کہا کہ اب اس میں کوئی ابہام نہیں ہے  سپریم کورٹ نے غیر یقینی صورتحال کو ختم کر دیا ہے, لیکن سپریم کورٹ کے جج کو نوٹس دینا چاہیے تھا

انتخابات میں ڈی آر اوز اور آر اوز کی تقرری کے حوالے سے سوال پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ نگراں حکومت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا تسلسل ہے، وہ غیر جانبدار نہیں ہیں.

سینئر سیاسی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایک قانونی تقاضا ہے کہ ایک غیر جانبدار سیٹ اپ بنایا جائے، کیونکہ انتخابی عملہ حکومت کے تابع نہیں ہونا چاہیے.

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ان عدالتی افسران کا مطالبہ کر رہی ہے جو حکومت کے تابع نہیں ہیں، عمیر نیازی کی درخواست غلط نہیں تھی.

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ نہیں ہے، عدالت کا عبوری حکم آیا ہے, فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل عمیر نیازی کی جانب سے درخواست واپس لی جا سکتی ہے.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔