سردار تنویر الیاس اور جہانگیر ترین کا مستقبل میں مل کر چلنے کا فیصلہ 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں، آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات ہوئی۔

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور جہانگیر ترین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنما ئوں نے مستقبل کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

بعد ازاں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے اچھے تعلقات ہیں، جہانگیر ترین اور ہم سب مل کر چلیں گے، پہلی ترجیح پاکستان ہے، اس حوالے سے کام جاری ہے

ان کا کہنا تھا کہ آج جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں اتفاق ہوا کہ ساتھ چلیں گے، آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سنیں گے۔

سردار تنویر الیاس کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں کئی ملاقاتیں ہوئیں، چوہدری شجاعت اور امیر جماعت اسلامی سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

نعمان لنگڑیال نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم سے جتنے لوگوں نے رابطہ کیا ہے ان کے اچھے خیالات ہیں

اجلاس میں فیصل حیات جبوانہ، ترین گروپ کے اجمل چیمہ نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے گزشتہ دنوں فردوس عاشق اعوان سمیت دیگر سیاسی رہنما ئوں سے ملاقاتیں کی تھیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com