آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان، سرفراز ڈراپ

میلبورن ٹیسٹ کے لیے ٹیم انتظامیہ کی جانب سے اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں فہیم اشرف کا نام شامل نہیں تھا، وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ بھی نہیں کھیلیں گے۔وکٹ کیپر محمد رضوان کو آخری 12 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے جبکہ زخمی خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ اور فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ٹیم انتظامیہ نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے جن 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ان میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم اور سعود شکیل شامل ہیں۔12 رکنی اسکواڈ میں شاہین آفریدی، عامر جمال اور ساجد خان کے نام بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل ملبرن میں شروع ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔