178
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان سنی تحریک کی مرکزی کابینہ نے ثروت اعجاز قادری سے پارٹی کی قیادت واپس لے لی اور ان کی رکنیت بھی ختم کر دی۔
پاکستان سنی تحریک کے ترجمان فہیم الدین شیخ نے مرکزی قائدین کے ہمراہ مرکز اہل سنت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ثروت اعجاز قادری سے تنظیم کی قیادت واپس لے لی گئی ہے اور ان کی رکنیت بھی ختم کر دی گئی ہے۔
فہیم الدین شیخ نے کہا کہ ثروت اعجاز قادری کے خلاف مرکزی اراکین کی جانب سے شکایات کی گئیں، جس پر 25 اکتوبر 2022 کو ثالثی کمیٹی بنائی گئی جو 10 ماہ سے کام کر رہی ہے۔
کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ثروت اعجاز تنظیمی، آئینی اور شرعی امور کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
مرکزی کونسل کی حمایت سے ثروت اعجاز کو پاکستان سنی تحریک کی قیادت سے ہٹا دیا گیا۔