سعودی عرب کا بڑا اعلان ،خواتین اب محرم کے بغیر عمرہ کر سکیں گی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب نے خواتین کو محرم کے بغیر عمرہ کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔
سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خواتین کے لیے عمرہ کرنے کے لیے محرم کی شرط ختم کر دی گئی ہے اور اب خواتین بغیر محرم کے عمرہ کر سکیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمرہ ویزوں کی کوئی تعداد طے نہیں کی گئی اور دنیا بھر سے کسی بھی قسم کے ویزے پر سعودی عرب آنے والے افراد اب عمرہ کر سکتے ہیں۔

وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ وہ حج اور عمرہ کے اخراجات کم کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کا انحصار بہت سی دوسری چیزوں پر ہے مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کی لاگت

200 ارب سعودی ریال سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ مسجد الحرام کی تاریخ کا سب سے بڑا توسیعی منصوبہ ہے جس پر کام جاری ہے۔

ڈاکٹر توفیق نے مزید کہا کہ حرم شریف کے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے جس میں روبوٹ کا استعمال بھی شامل ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca