سعودی عرب کا یوکرین کے لیے بڑی امداد کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب یوکرین کو 400 ملین ڈالر کی انسانی امداد دے گا۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے یوکرین کے شہر کیف کا دورہ کیا جب کہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سفارتی کوششوں کا مقصد یوکرین کے بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنا اور جنگ کے سماجی اور اقتصادی منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے یوکرین اور اس کے عوام کو مدد فراہم کرنا ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com