اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز ) سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران مساجد کے اندر افطار پر پابندی عائد کردی گئی ۔ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان نے مساجد میں افطار پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے، یہ پابندی عارضی طور پر 11 مارچ سے شروع ہو کر رواں سال 9 اپریل کو ختم ہو جائے گی۔ سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے مساجد کے ملازمین کے لئے ماہ رمضان کے دوران کام سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔
اس کے علاوہ امام اور موذن کو افطار کی دعوتوں کے لئے مالی عطیات جمع کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ۔ امام اور موذن کو ہدایت کی گئی کہ وہ مساجد کے اندر ان دعوتوں کے انعقاد کی نگرانی کریں اور صفائی ستھرائی سے متعلق معاملات پر بھی نظر رکھیں۔