اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب میں ایئرپورٹس پر
ڈیوٹی فری دکانوں پر شراب کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔
سعودی میڈیا کے مطابق زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے بڑے
ہوائی اڈوں پر کھلنے والی ڈیوٹی فری دکانوں پر شراب کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی فری شاپس کو صرف وہی مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت ہوگی
جن کی ملک میں اجازت ہے زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے مطابق ڈیوٹی فری شاپس
یہ خبر بھی پڑھیں
دبئی،شراب پرعائد ٹیکس ختم ،لائسنس بھی مفت ملے گا
کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ، کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض، کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام
اور شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ مدینہ منورہ پر واقع ہیں۔ان ڈیوٹی فری دکانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ
زیادہ تر مقامی طور پر تیار کردہ اشیاء فروخت کریں تاکہ ملکی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جا سکے۔