اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب میں 164 سرکاری ملازمین کو رشوت ستانی اور عہدے کے غلط استعمال کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔
سعودی عرب کے محکمہ انسداد بدعنوانی کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق چار مختلف وزارتوں سے ہے جن میں وزارت داخلہ، وزارت تعلیم، وزارت صحت اور وزارت بلدیات شامل ہیں۔محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق محکمہ کی جانب سے گزشتہ ماہ 16 سو 35 مختلف سرکاری دفاتر کا معائنہ کیا گیا جس کے دوران انتظامی قوانین کی خلاف ورزی اور جرائم کے متعدد مقدمات درج کیے گئے۔محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ اس دوران 370 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی، بعد میں ان میں سے کچھ کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔