اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد ایران اور سعودی عرب نے دو ماہ کے اندر سفارتی تعلقات بحال کرنے اور اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران اور سعودی عرب نے چین کی ثالثی سے سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے اور دونوں ممالک نے دو ماہ میں اپنے سفارت خانے کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی کی سعودی قومی سلامتی کے مشیر مصدق بن محمد العیبان اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے پر عمل درآمد کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔
Photos show Iranian and Saudi representatives shaking hands after reaching an agreement in the Chinese capital of Beijing to restore their diplomatic relations and re-open embassies and missions.
Follow Press TV on Telegram: https://t.co/B3zXG73Jym pic.twitter.com/w6EqjNvffg
— Press TV (@PressTV) March 10, 2023
سعودی پریس ایجنسی نے اس معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے سعودی عرب اور ایران کا مشترکہ بیان بھی شائع کیا جس میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے مملکت کی خود مختاری کا احترام کرنے اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ریاض اور تہران نے 2001 میں طے پانے والے سیکیورٹی تعاون کے معاہدے کو فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
Joint Trilateral Statement by the Kingdom of #Saudi Arabia, the Islamic Republic of #Iran, and the People’s Republic of #China. pic.twitter.com/MyMkcGK2s0
— Foreign Ministry 🇸🇦 (@KSAmofaEN) March 10, 2023
دوسری جانب چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے معاہدے کے حوالے سے کہا کہ چین اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا اور ایک بڑی قوم کے طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مختلف معاملات پر اختلافات پائے جاتے ہیں اور 2016 میں تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملے کے بعد سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔