156
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی وزارت خارجہ نے خودکش حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکا ، 46 افراد جاں بحق، 50 سے زائدزخمی
خودکش حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔