اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب نے خانہ جنگی کے شکار سوڈان میں پھنسے سعودی اور پاکستانی شہریوں سمیت مختلف ممالک کے 150 سے زائد شہریوں کو بحفاظت نکال لیا۔
خانہ جنگی کے آغاز کے بعد پہلے اعلان کردہ انخلاء میں سعودی عرب سوڈان سے 150 سے زائد غیر ملکی سفارت کاروں، عملے، سعودی عرب اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو نکالنے میں کامیاب ہو چکا ہے۔
سعودی محکمہ خارجہ کے مطابق دیگر عسکری اداروں کی مدد سے سعودی بحریہ نے تین بحری جہازوں کے ذریعے پاکستان، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات، تیونس، پاکستان، بھارت اور کینیڈا سمیت 91 سعودی شہریوں کو نکال لیا ہے۔ شہریوں کو بحفاظت جدہ پہنچا دیا گیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے مزید تفصیلات جاری کیے بغیر صرف اتنا کہا ہے کہ سوڈان سے نکالے گئے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں سفارت کار اور عام شہری بھی شامل ہیں اور ان تمام افراد کو ان کے ملک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سعودی میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی حکام سوڈان سے بے دخل کیے جانے کے بعد کشتیوں سے اترنے والے مسافروں میں پھول، مٹھائیاں اور دیگر اشیاء تقسیم کر رہے ہیں۔سعودی محکمہ خارجہ کے مطابق تمام افراد پہلے قافلے کی صورت میں سوڈان کی بندرگاہ پہنچے جس کے بعد انہیں سعودی بحریہ کے تین جہازوں کے ذریعے جدہ پہنچایا گیا۔