166
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے مہمند ڈیم منصوبے کے لیے پاکستان کو 240 ملین ڈالر کا قرض دے دیا۔
اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق مہمند ڈیم منصوبے کا مقصد خوراک اور پانی کی حفاظت کو بہتر بنانا اور خیبر پختونخوا میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق قابل تجدید توانائی سے چلنے والا مہمند ڈیم پراجیکٹ 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔سیکرٹری اقتصادی امور نے مسلسل ترقیاتی تعاون پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مہمند ڈیم منصوبے میں سعودی عرب کا تعاون اہم ہے۔