106
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو پاکستان سمیت 25 ممالک کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔سعودی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق دیگر ممالک میں بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، عراق، شام، نیپال اور نائجیریا شامل ہیں۔سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ان ممالک میں متعدی امراض اور طبی سہولیات کے معیار کے پیش نظر اپنے شہریوں کو غیر ضروری سفرسے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔سعودی محکمہ صحت کے مطابق ان بیماریوں میں ڈینگی، ہیضہ، پولیو، زرد بخار، خسرہ، مونکی پوکس، ملیریا اور کوویڈ 19 شامل ہیں۔