سعودیہ نے3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی

اسٹیٹ بینک کے مطابق، سعودی فنڈ برائے ترقی (SFD) نے مملکت سعودی عرب کی جانب سے 3 بلین ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کردی ہےجو 5 دسمبر 2023 کو ختم ہوجائے گی۔

یہ رقم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) میں جمع کرائی جاتی ہے۔ ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سعودی عرب کی طرف سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو فراہم کی جانے والی امداد کا تسلسل ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے اس اقدام سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے اور ملک کی معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔

3 بلین ڈالر کے ڈپازٹ معاہدے پر ابتدائی طور پر SFD نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ 2021 میں دستخط کیے تھے۔

شاہی فرمان جاری ہونے کے بعد اسے 2022 میں دوبارہ جاری کیا گیا جو دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کے تسلسل کا عکاس ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com