سعودی عرب نے عمرہ کے ویزے میں تین ماہ کی توسیع کردی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سعودی عرب نے پیر کے روز تمام قومیتوں کے زائرین کے عمرہ ویزے میں تین ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ازبکستان کے اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران کیا۔

سعودی گزٹ کے مطابق اب عازمین مشرق وسطیٰ میں ایک ماہ سے تین ماہ تک قیام کر سکتے ہیں۔ الربیعہ نے کہا کہ ویزے ‘نسک نامی آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے جاری کیے جاتے ہیں جس سے حجاج کرام کے لیے آسانی ہوتی ہے۔

نئی سروس کا آغاز گزشتہ سال نومبر میں کیا گیا تھا تاکہ بیرون ملک مقیم زائرین کو موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی مقدس مساجد کے لیے عمرہ اور وزٹ پرمٹ حاصل کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

"سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (SDAIA) کے تعاون سے، وزارت حج و عمرہ نے ایک نئی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بیرون ملک مقیم زائرین کو مسجد نبوی میں عمرہ اور نماز کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مسجد نبویؐ کی زیارت کے لیے بھی اجازت دی جائے گی۔
وزارت نے کہا کہ یہ سروس سعودی "قدم” پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونے کے بعد ہی ایپلی کیشنز کے ذریعے موثر ہوگی۔

وزارت نے Eatmarna اور Tawakkalna ایپلی کیشنز کے تمام صارفین پر زور دیا کہ وہ پہل کریں اور دونوں ایپلی کیشنز کو اپنے موبائل ایپ اسٹورز پر اپ ڈیٹ کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca