ترکیہ کی معیشت کی بحالی ، سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر دے دئیے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  ترکیہ کی معیشت کو سہارا دینے کیلئے سعودی عرب نے ترکی کے مرکزی بینک میں 5 ارب ڈالر جمع کرائے ہیں۔

ترکیہ کی معیشت کو گزشتہ دو سال سے بد ترین مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، زر مبادلہ کے ذخائر کم ہو کر رہ گئے ہیں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ایک معاہدے کے تحت سعودی فنڈ ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) کے ذریعے ترکی کے سینٹرل بینک میں 5 ارب ڈالر جمع کرائے ہیں۔سعودی وزیر خزانہ محمد بن الجدان نے دسمبر 2022 میں اپنا ارادہ ظاہر کیا تھا کہ ان کا ملک یہ رقم ترکی کے ایک بینک میں جمع کرنا چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ ترکی کو گزشتہ 2 سال سے بدترین معاشی مسائل کا سامنا ہے اور ترکی کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 سال کی بدترین پوزیشن کے بعد 6 ارب ڈالر سے اوپر واپس آ گئے تھے تاہم حالیہ زلزلے میں یہ دوبارہ کم ہو کگئے تھے۔ اور ڈیڑھ ارب ڈالر ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ترکی کے مرکزی بینک کے ذخائر میں 1.4 بلین ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔مالیاتی بحران کی وجہ سے 2021 میں ترک لیرا کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 44 فیصد کمی ہوئی جبکہ 2022 میں بھی لیرا کی قدر میں 30 فیصد کمی دیکھی گئی۔واضح رہے کہ 2018 میں استنبول میں سعودی سفارت خانے میں قتل کیے جانے والے صحافی جمال خاشقجی کے واقعے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہیں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com