اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سعودی عرب کے وزیر خزانہ نے پاکستان کو مزید مالی مدد فراہم کرنے کا اشارہ دیا ہے۔
سعودی وزیر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مملکت پاکستان کی جتنا ممکن ہوامدد جاری ر کھیں گے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب تمام ممالک کے ساتھ اتحاد کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔
ان کا یہ بیان ان رپورٹس کے سامنے آنے کے بعد سامنے آیا ہے جب پاکستان نے فوری طور پر مزید مالی امداد حاصل کرنے کے لیے دوست ریاستوں سے رابطے کئے کیونکہ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم سطح کو چھو چکے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔
وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
قبل ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کے دوران 3 ارب ڈالر کی امداد کی درخواست کی تھی
اس ماہ کے شروع میں سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں سعودی فنڈ برائے ترقی کی جانب سے پہلے ہی جمع کرائے گئے 3 بلین ڈالر کی مدت واپسی میں توسیع کردی تھی ۔