اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پراپرٹی کنسلٹنسی نائٹ فرینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 2030 تک ملک بھر میں سیاحت کے فروغ اور مہمان نوازی کے شعبے کی ترقی کے لیے 315,000 نئے ہوٹل کے کمرے تعمیر کیے جائیں گے۔ پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مہمان نوازی کے شعبے میں اس نئے پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد نئے کمروں کی تعداد پڑوسی سیاحتی مرکز دبئی میں موجودہ 140,000 ہوٹل کے کمروں سے دوگنا ہو جائے گی۔
پراپرٹی کنسلٹنسی نائٹ فرینک میں سعودی عرب کے مہمان نوازی کے پروجیکٹ کے سربراہ تراب سلیم نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے نئے انفراسٹرکچر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے 65 فیصد شہری مہینے میں ایک سے تین بار سفر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی 56 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے، اس لیے ملک بھر میں زندگی گزارنے کے لیے مختلف اقسام کی جدید سہولیات کی دستیابی جلد اہمیت اختیار کر جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سیاحت کے لیے نئے ہوائی اڈے اور مقامی ثقافت اور تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید سہولیات سے آراستہ انفراسٹرکچر مہمان نوازی کے شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ثابت ہوں گے۔