قرآن کی بےحرمتی،سعودی عرب نےسویڈن کے سفیر کو طلب کر لیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سویڈن کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ شدت پسندوں کی جانب سے قرآن پاک کے نسخوں کو جلانے اور بے حرمتی کرنے کی بار بار اجازت دینے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سویڈن میں ملعون شخص نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی، عراقی پرچم کی بھی توہین

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر سویڈن کے گورنر کو طلب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی پیغام ان کے حوالے کیا جائے گا، جس میں سویڈن کی حکومت سے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سویڈن انتہا پسندانہ سوچ کو مسترد کرتا ہے جو رواداری اور اعتدال پسندی کے فروغ میں رکاوٹ ہے اور مستقبل میں ایسے مظاہروں کی اجازت نہیں دیتا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔