اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب میں امام بارگاہ میں دھماکے میں ملوث 5 ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں چار سعودی اور ایک مصری شہری بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب میں 3 دہشت گردوں کو سزائے موت
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والوں پر دہشت گرد تنظیم سے تعلق، زمین میں فسادات، عبادت گاہوں پر حملے اور دھماکے کرنے، سیکیورٹی اہلکاروں پر گولیاں چلانے اور بے گناہ لوگوں کو بے دردی سے قتل کرنے کے الزامات تھے۔
مزیر پڑھیں
سعودی عرب میں مزید 2 مجرموں کا سر قلم
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ جن ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی تھی، انہوں نے جنوری 2016 میں سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحساء میں ایک مسجد میں خودکش بم حملہ اور فائرنگ کی تھی جس میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔وزارت داخلہ کے مطابق سنگین الزامات ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو سزائے موت سنائی اور ملزم کی پھانسی مشرقی صوبے میں عمل میں لائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں