سعودی عرب کی جانب سے ملک میں چار نئے خصوصی اقتصادی زونز متعارف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک میں چار نئے خصوصی اقتصادی زونز متعارف کراد ئیے

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یہ اقتصادی زونز عالمی سرمایہ کاری میں ملکی معیشت کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیےمتعارف کرائے ہیں جس میں خصوصی مراعات بھی رکھی گئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ان زونز میں کام کرنے والی کمپنیاں متعدد مراعات سے لطف اندوز ہو سکیں گی، جن میں مسابقتی کارپوریٹ ٹیکس کی شرح، درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی سے استثنی، پروڈکشن ان پٹ، مشینری، خام مال اور دنیا میں کہیں سے بھی قابل ترین ہنر شامل ہیں۔ .

دیگر فوائد میں ملازمت میں آسانی شامل ہے۔اس کے علاوہ ریاض، جازان، راس الخیر اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں نئے اقتصادی زونز میں غیر ملکیوں کی اپنی کمپنیوں کی 100 فیصد ملکیت ہوگی۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب ایک ایسا کاروبار شروع کر رہا ہے جس میں دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہا جائے گا، اس سے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا اور مملکت کی جی ڈی پی میں بھی اضافہ ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com