135
امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب غزہ جنگ کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔امریکی ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ غزہ جنگ کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے میں دلچسپی رکھتا ہے۔دوسری جانب سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کی اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات میں اسرائیل فلسطین جنگ اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔