177
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو فون کیا جس کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل فلسطین تناز ع کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کے لیے تیار ہیں،حماس
سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔
محمد بن سلمان نے کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے فون پر بات چیت کر کے اسرائیل فلسطین تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔