سعودی عرب،غیر ملکی مسافروں کیلئے بخار سمیت دیگر ویکسین لازمی قرار

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی حکومت نے مختلف بیماریوں میں مبتلا مسافروں کے لیے نئی سفری پابندیاں عائد کر دیں ۔

نئی پابندیوں کے مطابق گردن توڑکے بخار سمیت دیگر ویکسین لازمی قرار دی گئی ہیں۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی (SCAA) نے دنیا بھر کی تمام ایئرلائنز کو مطلع کیا ہے اور دنیا کے کسی بھی حصے سے سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے ہدایت پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق صحت سے متعلق نئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے۔ ویکسینیشن کے نئے رہنما خطوط سعودی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ تمام ایئر لائنز سعودی عرب آنے والے اپنے مسافروں کو گردن توڑ بخار اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے ضرور لگوائیں۔

مسافروں کے پاس آمد سے کم از کم 10 دن پہلے جاری کیا گیا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے، اور پولی سیکرائیڈ قسم کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ 3 سال اور کنجوگیٹڈ قسم کے لیے 5 سال سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے۔ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ایک سال اور اس سے کم عمر کے بچے اس ویکسین سے مستثنیٰ ہیں اور ایئر لائنز کو سفر کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ سعودی ایوی ایشن کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی ایئر لائنز اور مسافروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com