اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر سے زائد مالیت کے ہتھیاروں کے پیکج کی پیشکش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق مئی میں ٹرمپ کے منصوبہ بند دورے کے دوران سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر سے زائد مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کے معاہدے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا امریکی وائٹ ہاؤس اور سعودی عرب کے سرکاری ترجمانوں نے فوری طور پر اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔مجوزہ پیکج ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے سعودی عرب کے ساتھ مشروط دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ناکام کوشش کی تھی جس کے لیے بائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب پر زور دیا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ 13 سے 16 مئی تک سعودی عرب، امارات اور قطر کا دورہ کریں گے۔