فلسطینیوں کی جبری منتقلی،سعودی عرب نے مخالفت کر دی

اردو ورلڈ کینیڈ ا ( وی نیوز ) فلسطینی عوام کو زبردستی بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں ، سعودی عرب کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ۔

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔عادل الجبیر نے فلسطینیوں کی جبری منتقلی کے خلاف سعودی عرب کے موقف کا اعادہ کیا اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کسی بھی ایسی تجویز یا حل کو مسترد کرتا ہے جو فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور آزادی کے جائز مطالبات کو پورا نہ کرے، جس میں 1967 کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا نے کل یہ دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ 10 لاکھ فلسطینیوں کو مستقل طور پر غزہ سے لیبیا منتقل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ایک سابق امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکا نے لیبیا کی قیادت کے ساتھ اس منصوبے پر بھی بات چیت کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com