اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بکرے کی نیلامی کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صرف اس بکرے کی بولیاں لگائی گئیں۔
سعودی عرب میں نیلامی کا ایک انوکھا اور دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا جس نے حیران کن طور پر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔یہ کہانی ایک بکری کے کمسن بچے کی ہے جس کے لمبے کان اور نایاب خصوصیات نے سعودی عرب میں ہلچل مچا دی تھی۔ اس بکرے کی قیمت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی قیمت 44 لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ ہے۔
سعودی اس بکرے کے دیوانے ہو گئے اور اس کی منفرد شکل وصورت نے اسے قیمتی جانور بنا دیا۔ اسے حاصل کرنے کے لیے مختلف لوگوں نے نیلامی میں اپنی بولیاں بڑھانا شروع کر دیں لیکن سب سے بڑی بات یہ تھی کہ بکرے کی نیلامی کا خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں صرف اس بکرے کی بولیاں لگائی گئیں۔نتیجتاً ایک سعودی شہری نے یہ انوکھا بکرا 60 ہزار سعودی ریال میں خرید لیا جو کہ تقریباً 4.41 ملین پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ اس نیلامی نے نہ صرف سعودی عرب بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو یہ سوچ کر چھوڑ دیا کہ ایک جانور اتنا مہنگا کیسے ہو سکتا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ منفرد خصوصیات والی چیزیں زیادہ قیمتی ہو سکتی ہیں۔