دوسری جانب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ فلسطینی قوم کے جائز دفاع کی حمایت کرتے ہیں، صہیونی ریاست اور اس کے حامی خطے میں عدم استحکام کے ذمہ دار ہیں۔دوسری جانب ترک صدر اردگان نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی علاقائی امن کا واحد راستہ ہے۔اسلامی تعاون تنظیم نے بھی عالمی برادری سے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمینی، سمندری اور سمندری راستوں سے کیے گئے حملوں میں ایک افسر اور 50 صہیونی فوجیوں سمیت 700 سے زائد اسرائیلی ہلاک جب کہ 2200 سے زائد زخمی اور 100 سے زائد یرغمال بنائے گئے تھے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 78 خواتین اور 41 بچوں سمیت 413 فلسطینی شہید جب کہ 121 فلسطینی بچوں سمیت 2300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔