سعودی عرب کا رفح میں آپریشن روکنے کے عالمی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سعودی عرب نے رفح میں اسرائیلی آپریشن روکنے کے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ فلسطینیوں کے اخلاقی اور قانونی حقوق کی جانب ایک مثبت قدم ہے تاہم سعودی عرب فلسطینیوں کا احاطہ کرنے والی تمام بین الاقوامی قراردادوں کی اہمیت پر بھی زور دیتا ہے۔
سعودی عرب نے بھی عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف ہر قسم کی جارحیت کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
دوسری جانب عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کرنے والے ملک جنوبی افریقہ نے بھی عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جب کہ حماس اور فلسطینی اتھارٹی نے بھی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد پر زور دیا ہے۔
دوسری جانب آئی سی جے کے فیصلے سے قبل ہی برطانیہ اور امریکا اسرائیل کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔
اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مانسر نے عدالتی فیصلے پر کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں سرعام خودکشی پر مجبور نہیں کر سکتی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 24 مئی کو اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عدالتی ادارے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے اسرائیل کو غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں اپنی فوجی کارروائی روکنے کا حکم دیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com