اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب پاکستان کو 2 ارب ڈالر دے گا جس کی آئی ایم ایف نے بھی تصدیق کر دی ہے تاہم متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی فنڈنگ کا انتظار ہے اور نظریں مزید ایک ارب ڈالر کے ذخائر پر مرکوز ہیں۔
دوسری جانب ایندھن پر سبسڈی آئی ایم ایف سے معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سستے پیٹرول کی تجویز کو ختم کرنا ہوگا جب کہ حکومت نے ابھی تک کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں
ہمیشہ کی طرح اس بار بھی سعودی عرب پاکستان کی مدد کر یگا، سعودی سفیر
دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ بیرونی فنڈنگ سے متعلق شرائط پوری ہونے کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ کیا جائے گا۔ عالمی بینک نے پاکستان کی ترقی، حالیہ معاشی نمو اور متعلقہ خدشات پر اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان اخراجات کم کرنا چاہتا ہے تو اسے بجلی اور پیٹرول پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں
سعودی عرب کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان
پاکستان معاشی اصلاحات کے ذریعے ہی ‘پائیدار ترقی حاصل کر سکتا ہے۔ دوہری وزارتوں اور محکموں کو برقرار رکھنے کے علاوہ وفاقی حکومت کے تحت وسائل سے صوبائی منصوبوں کو مکمل کرنے سے سالانہ 800 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔