اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی ترقیاتی فنڈ کو پاکستان کے مرکزی بینک میں جمع ہونے والے 5 ارب ڈالر کے اضافے کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق دسمبر 2022 میں اسٹیٹ بینک میں جمع رقم 5 ارب ڈالر تک بڑھا دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق یہ اعلان سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان حالیہ رابطوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
#BREAKING: Crown Prince Mohammed bin Salman directs to study increasing #Saudi investment in #Pakistan to $10 billion pic.twitter.com/GI3f6alOz1
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) January 9, 2023
آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ،عسکری ودفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔