ارد و ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اب غیر مشروط غیر ملکی گرانٹ نہیں دے گا اور ہم بیرونی ممالک کو امداد دینے کا طریقہ بدل رہے ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ ہم کثیرالجہتی اداروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور اصلاحات دیکھنا چاہتے ہیں، ہم اپنے لوگوں پر ٹیکس لگا رہے ہیں اور ہم دوسروں سے بھی ایسا ہی کرنے کی توقع رکھتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب کا شہریت قانون کے حوالے سے بڑا اعلان
ہم مدد کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن ہم چاہتے ہیں کہ دوسرے اپنا کردار ادا کریں۔سعودی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اپنی معیشت کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ ہم عالمی معیشت کی مدد پر بھی کام کر رہے ہیں، سعودی عرب اب غیر مشروط غیر ملکی گرانٹ نہیں دے گا، ہم بیرونی ممالک کو امداد دینے کا طریقہ تبدیل کر رہے ہیں، ہم براہ راست گرانٹس اور امداد دیں گے۔
محمد الجدعان نے کہا کہ سعودی عرب تمام ممالک سے بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، ہم خطے کے لیے رول ماڈل بننا چاہتے ہیں اور اپنے اردگرد کے ممالک کو اصلاحات کی ترغیب دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں