سعودی عرب کا حج، 2024 کے حوالے سے بڑا اعلان

سعودی میڈیا کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور اب اگلے مرحلے میں سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کے لیے بھی حج رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے۔وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب میں مقیم افراد اور مقامی لوگوں کے لیے حج رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج رجسٹریشن شہری ایپلی کیشن ’ناسق‘ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

مقامی سطح پر حج رجسٹریشن میں بھی ان خواہشمندوں کو ترجیح دی جائے گی جو پہلی بار حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ بعد میں اگر جگہ ہوگی تو ان کی رجسٹریشن کی جائے گی جنہوں نے حج کے 5 سال مکمل کیے ہیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی لوگوں کو حج رجسٹریشن فیس کا نصف ابتدائی طور پر جمع کرانے کی سہولت دی گئی ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے مقامی شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ جلد از جلد رجسٹریشن فارم ویب سائٹ کے ذریعے یا اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹ پر ’ناسک‘ ایپلی کیشن کے ذریعے پُر کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔