اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی معیشت کو تیل پر انحصار ختم کرنے کی مسلسل کوششیں کامیاب ،سعودی عرب کی غیر تیل کی برآمدات میں رکارڈ اضافہ۔
سعودی عرب کی غیر تیل کی برآمدات 2024 میں 515 بلین ریال (137.29 بلین ڈالر) کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ پیشرفت سعودی معیشت کو تیل پر انحصار ختم کرنے کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔سعودی عرب کی غیر تیل کی برآمدات میں سال بہ سال 13 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سعودی ویژن 2030 کے آغاز کے بعد سے اس میں 113 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سعودی عرب نے حال ہی میں اپنے ویژن 2030 منصوبے پر اپنی سالانہ رپورٹ بھی جاری کی، جس کے مطابق مملکت کو 2024 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 77.6 بلین ریال (20.69 بلین ڈالر) موصول ہوئے۔ سعودی عرب نے دہائی کے آخر تک ہر سال 100 بلین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔