سعودی عرب کا دنیا کی مہنگی ترین ٹی 20 لیگ کا پلان تیار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب کی لیگ کا منصوبہ عالمی کرکٹ کو بدل کر رکھ دے گا ۔

بی پی ایل ٹیم کومیلا وکٹورینز کے مالکان پی ایس ایل میں ٹیم خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

بھارتی کھلاڑیوں پر دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی ہے تاہم سعودی حکام کی تجویز کے بعد قوانین میں نرمی کیے جانے کا امکان سعودی عرب نے دنیا کی مہنگی ترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کا پلان تیار کر لیا ہے۔ سعودی عرب کی حکومت نے دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ ٹی ٹوئنٹی لیگ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے مالکان سے بات کی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس لیگ کا منصوبہ مبینہ طور پر عالمی کرکٹ کو بدل کر رکھ دے گا۔

بی پی ایل ٹیم کومیلا وکٹورینز کے مالکان پی ایس ایل میں ٹیم خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکام نے مہنگی ترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کو اپنا اگلا پروجیکٹ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی کھلاڑیوں پر ان کے بورڈ کی جانب سے دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی عائد ہے تاہم آسٹریلوی میڈیا کا دعوی ہے کہ سعودی عرب حکام کی تجویز کے بعد قوانین میں نرمی کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں لیگ کے حوالے سے بات چیت ایک سال قبل شروع ہوئی تھی اور آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے بھی ایک انٹرویو میں سعودی سرمایہ کاری میں دلچسپی کی تصدیق کی تھی۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوٹرل وینیو کے لحاظ سے اس وقت متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کو ترجیح دی جاتی ہے، سعودی حکام پر امید ہیں کہ دنیا بھر میں کرکٹ کا اگلا پڑا سعودی عرب ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com