182
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی ولی عہد اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں پاکستان اور دوسرے مرحلے میں بھارت روانہ ہوں گے۔ محمد بن سلمان کی 10 ستمبر کو پاکستان آمد متوقع ہے۔
سعودی ولی عہد کا ممکنہ دورہ پاکستان 4 سے 6 گھنٹے کا ہو گا۔ پاکستان میں چند گھنٹے قیام کے بعد سعودی ولی عہد بھارت روانہ ہوں گے۔
سعودی ولی عہد 18 ویں جی 20 سربراہی اجلاس کے بعد بھارت پہنچیں گے، 18 ویں جی 20 سربراہی کانفرنس 9 سے 10 ستمبر کو دہلی میں ہوگی جب کہ محمد بن سلمان 11 ستمبر کو بھارت آئیں گے۔دورہ پاکستان کے دوران محمد بن سلمان نگراں وزیراعظم انورحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔