146
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایران کے قائم مقام صدر نے شہزادہ محمد بن سلمان کو اسلامی جمہوریہ کے دورے کی دعوت بھی دی جسے سعودی ولی عہد نے قبول کر لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو دہائیوں میں کسی سعودی شاہی شخصیت کا تہران کا یہ پہلا ممکنہ دورہ ہو گا، جو برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد مثبت سفارتی تعلقات کی جانب ایک اور قدم کا اشارہ ہے۔