158
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد ارجنٹائن کے لیے فیفا ورلڈ کپ جیتنے والے لیونل میسی کو بھی سعودی عرب کے فٹبال کلب نے کھیلنے کی پیشکش کردی۔
معروف اطالوی فٹ بال صحافی فیبریزیو رومانو نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی کلب الہلال نے مبینہ طور پر لیونل میسی کو سالانہ 400 ملین یورو کے معاہدے کی پیشکش کی ہے۔ میسی اس سیزن کے اختتام پر فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین کو چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
فٹبالر لیونل میسی کو قتل کی دھمکیاں
دوسری جانب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ میسی یورپ کے کسی کلب کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں۔اگر لیونل میسی سعودی کلب کی پیشکش قبول کرتے ہیں تو وہ اپنے حریف کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ شامل ہو جائیں گے جو پہلے ہی النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ لیونل میسی نے 2021 میں پی ایس جی کے ساتھ 2 سالہ معاہدہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں