172
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد سعودی وزیر خارجہ نے سوڈان کے متحارب عسکری رہنما ئوں سے رابطہ کیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے دونوں سے کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سوڈان میں جھڑپوں میں 56 شہری ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں جس پر عرب لیگ اور چین نے سوڈان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب قطر ایئرویز نے سوڈان کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن روک دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2021 میں پیرا ملٹری فورس نے فوجی بغاوت کے بعد اقتدار پر قبضہ کرنے والی سوڈانی فوج کے خلاف بغاوت کی تھی۔خرطوم میں دو سال سے فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان اقتدار کے لیے کشمکش جاری ہے۔